پشاور ہائی کورٹ ایسوسی ایشن کے انتخابات کیلئے پولنگ 28 اپریل کو ہو گی

پیر 23 اپریل 2018 15:07

پشاور ہائی کورٹ ایسوسی ایشن کے انتخابات کیلئے پولنگ 28 اپریل کو ہو گی
ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2018ء) پشاور ہائی کورٹ ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات کیلئے پولنگ 28 اپریل کو ہو گی۔ تنویر احمد مغل ایڈووکیٹ الیکشن کمیشن کے فرائض سرانجام دیں گے۔ پشاور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات کیلئے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

صدر، نائب صدر، جنرل سیکرٹری، ایڈیشنل سیکرٹری، لائبریری سیکرٹری اور آٹھ ایگزیکٹو ممبران کے عہدوں کیلئے امیدواروں کی حتمی فہرست 25 اپریل کو جاری کی جائے گی۔

الیکشن کیلئے پولنگ 28 اپریل کو ہو گی۔ تنویر احمد مغل ایڈووکیٹ الیکشن کمشنر اور ملک مسعود الرحمن ایڈووکیٹ، ایس ایم منیر ایڈووکیٹ، عبدالواحد ایڈووکیٹ، خالد ربانی ایڈووکیٹ، نبیلہ ناز ایڈووکیٹ، عزیز احمد خان ایڈووکیٹ، گلناز رشید ایڈووکیٹ، محمد شفیق تنولی ایڈووکیٹ، محمد شوکت پرویز ایڈووکیٹ، ملک فیاض ایڈووکیٹ، محمد رفیق یوسف ایڈووکیٹ اور سید بابر علی شاہ ایڈووکیٹ الیکشن کمیشن کے ممبران ہوں گے۔