ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی اور سردار اورنگزیب نلوٹھہ نے حویلیاں میں ملکاں پل کا باقاعدہ افتتاح کر دیا

پیر 23 اپریل 2018 15:07

ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی اور سردار اورنگزیب نلوٹھہ ..
ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2018ء) ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی اور رکن صوبائی اسمبلی سردار اورنگزیب نلوٹھہ نے حویلیاں میں ملکاں پل کا باقاعدہ افتتاح کر دیا۔ اہل علاقہ کی جانب سے مہمانان گرامی کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ اس موقع پر ضلعی ممبر ارشاد خان، ناظم ملکاں محمد الطاف خان، جاوید خان نائب ناظم ملکاں، جنرل کونسلر ظہیر، محمد شفیق، الیاس خان، چن ایوب نائب ناظم رجوعیہ، فقیر، محمد شفیق جنرل کونسلر و دیگر اہم شخصیات شامل تھیں۔

تقریب سے ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ (ن) عوامی جماعت ہے جس نے محمد نوا زشریف کی قیادت میں ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا ہے، تمام تر سازشوں کے باوجود الیکشن 2018ء میں مسلم لیگ (ن) بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کر کے الیکشن مرکز اور صوبوں میں حکومت بنائے گی۔

(جاری ہے)

علاقہ کی ممتاز شخصیت حاجی صابر خان نے مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان کیا اور ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی کو پگڑی پہنائی۔

تقریب سے سردار اورنگزیب نلوٹھہ، حاجی احمد نواز خان اور ابرار خان ملکاں نے بھی خطاب کیا۔ مقررین نے ملکاں کے عوام کے جملہ مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ مرتضیٰ جاوید عباسی نے جن علاقوں میں گیس نہیں ان میں گیس کی فراہمی یقینی بنانے کی یقین دہانی کرائی۔