Live Updates

ملی بھگت نہیں ہونی چاہیے، نگراں وزیراعظم غیرجانبدار ہونا چاہیے۔عمران خان

Mian Nadeem میاں محمد ندیم پیر 23 اپریل 2018 14:28

ملی بھگت نہیں ہونی چاہیے، نگراں وزیراعظم غیرجانبدار ہونا چاہیے۔عمران ..
لندن (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔23 اپریل۔2018ء) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ اس بار ملی بھگت نہیں ہونی چاہیے، نگراں وزیراعظم غیرجانبدار ہونا چاہیے۔ مانچسٹر میں نیوز کانفرنس کے دوران عمران خان نے کہا کہ ارکان سینیٹ پہلی بارنہیں بکے،30سال سے یہی ہورہاہے، 3 سال پہلے میں نے شورمچایاکہ قانون بدلو، کچھ نہیں کیا گیا، دوسری جماعتیں ضمیرفروش ارکان کےخلاف کارروائی کریں۔

عمران خان نے کہا کہ خریدنے والوں کی ذمہ داری الگ، مسئلہ بکنے والوں کا ہے، جنہوں نے ووٹ لے کر خود کو نیلام کیا وہ ذمہ دار ہیں، دیگر جماعتیں بھی اپنے لوگوں کے خلاف ایکشن لیں۔انہوں نے کہا کہ نون لیگ سے کوئی اتحاد نہیں ہوگا، اس بار نگراں وزیراعظم غیرجانبدارہوناچاہیے، نیوٹرل ایمپائرکی ضرورت ہے، مک مکا کی ضرورت نہیں ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ29اپریل کے مینار پاکستان کا جلسہ مدر آف آل جلسہ ثابت ہوگا،لوگ ثابت کریں گے، کہ وہ قانون کی بالادستی کے لیے کھڑے ہیں۔

عمران خان نے کہاکہ کرپٹ سیاستدانوں کو باکسنگ رنگ میں باکسر عامرخان کے حوالے کروں گا۔انہوں نے کہا کہ ایسی حکمرانی کاکیا فائدہ جس میں انسان اپنے ہی اداروں پر اعتماد نہ کر سکے،زکام بھی ہو تو طیارہ پکڑ کر باہر بھاگنے میں عافیت سمجھی جائے۔انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس کی سمت بالکل درست ہے، وہ عام آدمی کے مسائل سن رہے ہیں،ان کی خیبر پختون خوا آمد ہمارے لئے خوشی کا باعث ہے۔عمران خان نے مزید کہا کہ چیف جسٹس نے خیبر پختونخوا انتظامیہ کی تعریف کی، صوبے میں افسر شاہی کی تقرریوں کی بنیاد اہلیت اور قابلیت ہے۔انہوں نے کہا کہ اقتدارمیں آئے تو اداروں کی اصلاح کیلئے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں سے خدمات لیں گے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات