Live Updates

این آر او کی کوششیں ہو سکتی ہیں مگر اب ڈیل کا زمانہ نہیں ہے-شاہ محمود قریشی

Mian Nadeem میاں محمد ندیم پیر 23 اپریل 2018 14:28

این آر او کی کوششیں ہو سکتی ہیں مگر اب ڈیل کا زمانہ نہیں ہے-شاہ محمود ..
ملتان(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔23 اپریل۔2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ نون لیگ والے اتفاق کر چکے قیادت شہباز شریف کے ہاتھ میں ہو گی، این آر او کی کوششیں ہو سکتی ہیں، اب ڈیل کا زمانہ نہیں ہے، اگر ن لیگ والے بیانیہ تبدیل کرتے ہیں تو پھر بہتر ہے۔ملتان میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ صوبہ محاذ والوں سے بڑی اچھی بات ہوئی، انہیں بتایا کہ تحریک انصاف پہلی پارٹی ہے جس نے الگ صوبے کی بات کی۔

(جاری ہے)

شاہ محمود قریشی نے کہا 29 کو اپریل لاہور میں بڑا جلسہ کرنے جا رہے ہیں، جلسہ میں مزید اہم وکٹیں بھی گر سکتی ہیں۔ انہوں نے کہا بلاول کو اپنی رائے کا حق پہنچتا ہے، پچھے دس سال سے سندھ میں حکومت ہے پیپلز پارٹی کی لیکن کچرا نہیں اٹھ سکا۔شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ سندھ سے رینجرز ہٹا دی جاے تو امن و عامہ کا مسئلہ پیدا ہو سکتا ہے۔ انہوں نے کہا ایک کرپٹ نظام کی وجہ سے ملک اس مقام تک نہیں پہنچ سکا، ہم کہ رہے ہیں دو نہیں ایک پاکستان، اس سلوگن کے ساتھ 2018 الیکشن کی کمپین کو شروع کریں گے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات