پاکستان اور چین سی پیک کو مکمل کرنے کے لئے پرعزم ہیں،

پاکستان کو اپنا آئرن فرینڈ سمجھتے ہیں، سی پیک پاک چین دوستی کا اہم عنصر ہے، اس منصوبے سے پورے خطے میں خوشحالی آئے گی پاکستان میں چین کے سفیر یاؤ جنگ کا سی پیک سمٹ سے خطاب

پیر 23 اپریل 2018 14:20

پاکستان اور چین سی پیک کو مکمل کرنے کے لئے پرعزم ہیں،
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2018ء) چینی سفیر یاؤ جنگ نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ مثالی تعلقات چاہتے ہیں،پاکستان اور چین دونوں پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کو مکمل کرنے کے لئے پرعزم ہیں، پاکستان کو اپنا آئرن فرینڈ سمجھتے ہیں ، سی پیک سے پورے خطے میں خوشحالی آئے گی، سی پیک پاک چین دوستی کا ایک اہم عنصر ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوںنے پیرکوسی پیک سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس کا اہتمام ڈان میڈیا گروپ اور وزارت منصوبہ بندی ترقی واصلاحات کے اشتراک سے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ خطے کی ترقی چین کا دیرینہ خواب ہے، چین پاکستان کو اپنا آئرن فرینڈ سمجھتا ہے، چین پاکستان اقتصادی راہداری صرف چین اور پاکستان کے درمیان تعاون بڑھانے کے لئے حکمت عملی کا نام نہیں بلکہ یہ اس پورے خطے کی ترقی اور خوشحالی کے لئے اہم کردار ادا کرے گا، اقتصادی راہداری سے نہ صرف دونوں ملکوں بلکہ خطے کے دوسرے ملکوں کو بھی فائدہ پہنچے گا۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ گزشتہ 40 برسوں سے چین اپنی معیشت کی ترقی اور اسے بڑھانے کے لیے ہر ممکن کوششیں کر رہا ہے اور ہم نے لوگوں کے فائدے کے سوشلزم اور معیشت کو ایک ساتھ رکھا ہے،سی پیک سے صرف ایک اقتصادی ترقی نہیں بلکہ معاشرے کی ترقی چاہتے ہیں۔ چینی سفیر نے کہاکہ چین، پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو دیگر ریاستوں کے لیے ایک مثال بنانا چاہتا ہے اور ہم سی پیک کو ایک اہم منصوبے کے طور پر دیکھ رہے ہیں اور مجھے فخر ہے کہ پانچ سال کے عمل درامد کے بعد سی پیک پاکستان کی ترقی میں کردار ادا کررہا ہے۔ چینی سفیر یاؤ جنگ کا کہنا تھا کہ ہم سی پیک سے صرف ایک اقتصادی ترقی نہیں بلکہ معاشرے کی ترقی چاہتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :