محکمہ موسمیات کی کراچی میں گرمی کی نئی لہر کی پیش گوئی،

شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ

پیر 23 اپریل 2018 14:14

محکمہ موسمیات کی کراچی میں گرمی کی نئی لہر کی پیش گوئی،
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2018ء) محکمہ موسمیات نے کراچی میں گرمی کی نئی لہر کی پیش گوئی کر دی۔ اس سلسلے میں پیر کو جاری تفصیلات کے مطابق اگلے دو روز کے دوران کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک جائے گا جبکہ اس دوران ہوا میں نمی کا تناسب صبح کے اوقات میں 70 فیصد تک اور شام کے اوقات میں 40 فیصد تک پہنچنے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

دریں اثناء ماہرین نے ممکنہ گرمی کی شدت میں اضافے کے پیش نظر شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :