متحدہ عرب امارات میں پاکستانی طلباء کا مستقبل خطرے میں پڑ گیا

Sadia Abbas سعدیہ عباس پیر 23 اپریل 2018 13:59

متحدہ عرب امارات میں پاکستانی طلباء کا مستقبل خطرے میں پڑ گیا
فیوجیرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 اپریل2018ء) متحدہ عرب امارات کی ریاست فیوجیرہ میں ہزاروں پاکستانی طلباء کا مستقبل خطرے میں پڑ گیا کیونکہ اگر سکول کے لیے نئی عمارت تعمیر نہ کی گئی تو پاکستانی کمیونٹی کا اسکول 2019 کے وسط میں بند گر دیا جائے گا۔ مزید تفصیلات کے مطابق فیوجیرہ میں پاکستان کمیونٹی کے اسلامیہ ہائیر اسکینڈری اسکول میں تقریبا 480 طلباء اس وقت تعلیم حاصل کر رہے ہیں اور 150 طلباء اپنے اندارج کا انتظار کر رہے ہیں ۔

لیکن فیوجیرہ کی وزارت تعلیم نے فی الحال تمام اندراج پر پابندی عائد کر دی ہے اور احکامات جاری کیے ہیں کہ سکول میں تب تک کسی بھی نئے بچے کا اندراج نہیں ہو گا جب تک سکول کی عمارت کو کنکریٹ کی عمارت میں تبدیل نہیں کر دیا جاتا۔ وزارت تعلیم نے انتظامہ کو مارچ 2019 تک سکول کی عمارت کو کنکریٹ عمارت میں تبدیل کرنے کا وقت دیا ہے ۔

(جاری ہے)

اگر 2019 تک عمارت تیار نہ ہوئی تو سکول بن کر دیا جائے گا۔

پاکستان حکومت کی جانب سے پاکستان کے پنجاب اوورسیز پاکستانیوں کے کمیشن (اوپی سی) کے مشرق وسطی کے کوآرڈینیٹر کپتان عاصم ملک نے کہا کہ "نئی عمارت بنانے کے لئے 6 ملین درہم کی ضرورت ہے." عاصم ملک کا مزید کہنا تھا کہ سکول انتظامیہ کو سکول کی عمارت کی حالت بہتر بنانے کے لیے ایک سال پہلے وارننگ جاری کی گئی تھی لیکن انتظامیہ نے اس کی طرف کوئی توجہ نہیں دی حالانکہ انتظامیہ کمیونٹی کی طرف سے بڑی تعداد میں فنڈز وصول کر رہی ہے ۔

کوآرڈینیٹر نے اب پاکستان کی حکومت کے لئے ایک رپورٹ تیار کی ہے اور انہوں نے متحدہ عرب امارات میں پاکستانی سفیر اور جنرل کونسل کو بھی ساری صورتحال سے سے آگاہ کیا ہے. انہوں نے خلیج ٹائمز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم حکومت سے فنڈز حاصل کرینگے اور امید ہے کہ اسکول کی تعمیر کا کام ڈیڈ لائن ختم ہونے سے پہلے ہی مکمل کر لیا جائے گا۔ ایک سماجی کارکن نے مقامی میڈیا سے بات کرتے ہوئے وضاحت کی کہ سکول میں 23 استاتذہ ہیں اور 8 افراد پر مشتمل باقی کارکن ہیں ۔

لہذا اسکول بند ہونے سے ان استاتذہ اور کارکنوں کی ملازمت کو خطرے کے ساتھ ساتھ ہزاروں بچوں کا مستقبل بھی خطرے میں پڑ جائے گا ۔ یہ سکول فوجیرہ، ڈیبا اور خورفکان میں رہنے والی ڈیڑھ لاکھ افراد پر مشتمل پاکستانی کمیونٹی کو سہولیات فراہم کر رہا ہے ۔ او پی سی متحدہ عرب امارات میں پاکستانیوں کی ہاوسنگ سے متعلق ضروریات ، زمین کےلین دین سمیت دیگر مسائل کو حل کرنے کے لیے کام کرتی ہے ۔