پی آئی اے ریفرنڈم پر پیپلز یونٹی کی جیت، بھارتی گانے پر رقص کرنے والی خاتون کون ہیں؟

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 23 اپریل 2018 13:54

پی آئی اے ریفرنڈم پر پیپلز یونٹی کی جیت، بھارتی گانے پر رقص کرنے والی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 اپریل 2018ء) : پی آئی اے ریفرنڈم میں پیپلز یونٹی کی جیت کی خوشی میں بھارتی گانے پر ڈانس کرنے والی پی آئی اے ملازمہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس پر صارفین نے ان کا تمسخر اُڑاتے ہوئے کہا کہ پی آئی اے کی سروسز دیکھ لیں اور ملازمین کا رقص دیکھ لیں، یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو بھارتی گانے پر رقص کرنے والی خاتون کو بھی خاصی تنقید کا نشانہ بنایا گیا ۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق پیپلز یونٹی کی جیت کی خوشی میں بھارتی گانے پر رقص کرنے والی پی آئی اے ملازمہ دراصل سندھ سےتعلق رکھنے والے ایک وڈیرے کی اہلیہ ہیں۔ذرائع نے بتاہا کہ پی آئی اے ریفرنڈم میں پیپلز یونٹی کی جیت کی خوشی میں بے نظیر ائیر پورٹ پر بریفنگ ہال میں بھارتی گانے پر رقص کرنے والی خاتون کا نام عابدہ منظور ہے جو پی آئی اے میں سینئیر پرسن ہیں، ان کا تعلق پی آئی اے گروپ سیون سے ہے۔

(جاری ہے)

عابدہ منظور اسلام آباد کے ایک پوش علاقہ میں رہائش پذیر ہیں۔ اس سے قبل عابدہ منظور مسلم لیگ ن کی حمایت یافتہ ائیر لیگ کے ساتھ منسلک تھیں مگر موجودہ الیکشن سے قبل انہوں نے پیپلز یونٹی کو جوائن کر لیا تھا۔ جبکہ ان کے ہمراہ ڈانس کرنے والے رضوان سنی کو جیت کی خوشی میں اسلام آبادائیر پورٹ کے بیس مینجر کے عہدے پر ترقی دے دی گئی ہے۔