سی پیک تین سال سے بھی کم عرصہ میں ایک حقیقت بن چکا ہے، یہ صرف موجودہ نہیں آئندہ نسلوں کے لئے بھی شاندار ثمرات کا حامل منصوبہ ہے، اس منصوبے نے پاکستان کو مجموعی ترقی و خوشحالی کے لئے مضبوط بنیاد فراہم کی ہے، پاکستان سمیت وسیع تر خطہ اس منصوبہ سے مستفید ہوگا
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کراچی میں ’’سی پیک سمٹ‘‘ سے خطاب
پیر 23 اپریل 2018 14:14
(جاری ہے)
انہوں نے کہاکہ درحقیقت سی پیک خطے میں تمام ممالک کے لئے ایک موقع ہے اور یہ بنیادی ڈھانچے اور توانائی کے شعبوں پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔
شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ سی پیک کے تحت پاکستان میں بجلی کی ٹرانسمیشن لائنز بچھائی جا رہی ہیں اور خصوصی اقتصاد ی زونز کے قیام سے چین اور دنیا بھر سے کاروبار کے مواقع کو فروغ ملے گا اور تجارت میں نمایاںاضافہ ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک کے تحت منصوبہ جات پر اقتصادی موزونیت اور ماحولیاتی تحفظ کے دو بنیادی اصولوں کو مد نظررکھتے ہوئے عملدرآمد کیا گیا۔ انہوں نے کہاکہ سی پیک نے پاکستان کو ٹیکنالوجی اور زراعت جیسے مضبوط شعبوں کو تقویت دینے کے لئے ایک پلیٹ فارم مہیا کیا اور اس سے روزگار کے مواقع پیدا اور غربت میں کمی واقع ہوگی۔ وزیراعظم نے کہاکہ اس کانفرنس میں شرکت کرنا ان کے لیے اعزاز کی بات ہے اور سی پیک منصوبہ پاکستان اور چین کے درمیان ایک مضبوط دوستی کا مظہر ہے۔ انہوں نے کہاکہ بیلٹ اینڈ روڈ منصوبہ چینی صدر شی جن پنگ کا وژن تھا اور وہ اس منصوبے کے ذریعے چین کو مشرقِ وسطیٰ، وسطی ایشیا سمیت دیگر خطوں کے ساتھ منسلک کرنے کے خواہاں ہیں۔ شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ سی پیک کے تحت خصوصی اقتصادی زونز کا قیام پاکستان اور چین سمیت دیگر ممالک کے کاروباری افراد کو مواقع فراہم کریں گے اس سے قومی معیشت کو تقویت ملے گی۔ اس سے قبل وزیر اعظم نے افغانستان میں دہشت گردی کے حالیہ واقعہ کی پرزور مذمت کی جس میں 50 سے زیادہ افراد جاں بحق ہوئے۔مزید اہم خبریں
-
عالمی عدالت کو امریکی اور اسرائیلی حکام کی دھمکیاں پریشان کن، ماہرین
-
امریکہ: غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کرنے والے طلباء سے ناروا سلوک پر تشویش
-
ترسیلات زر کے حجم میں 28 فیصد اضافہ ہو گیا
-
عرس کی تقریبات میں بھگدڑ، اموات ہونے کی اطلاعات
-
عالمی مسائل سے نمٹنے میں کثیر فریقی کوششیں تیزکرنے کی ضرروت: گوتیرش
-
قوم پر مسلط لوگوں نے کسی حلقہ میں بھی 30 فیصد ووٹ نہیں لیے
-
پی ٹی اے اور ٹیلی کام کمپنیاں روزانہ 5 ہزار نان فائلرز کی سمز بند کرنے پر متفق
-
ٴمعاشی استحکام کے باوجود پاکستانی معیشت کو بڑے خطرات کا سامنا ہے
-
مذاکرات کی ابتدا حکومت کو کرنی ہے کیونکہ مذاکرات کی بال حکومتی کورٹ میں ہے
-
فوج اور سیاسی جماعتوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کی آئین میں گنجائش نہیں
-
کتنی پنشن لینے والوں پر ٹیکس لگے گا؟ تفصیلات سامنے آ گئے
-
دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر میں تاخیر کا خدشہ پیدا ہو گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.