جون تک پارک کا کام مکمل کیاجائے ،ْوزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کی چنار باغ ایریا میں زیر تعمیر فیملی پارک میں جاری کام کامعائنہ کے موقع پر گفتگو

پیر 23 اپریل 2018 14:10

جون تک پارک کا کام مکمل کیاجائے ،ْوزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کی چنار باغ ..
گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2018ء) وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے چنار باغ ایریا میں زیر تعمیر فیملی پارک میں جاری کام کامعائنہ کرتے ہوئے جی ڈی اے کے متعلقہ آفیسران کو ہدایت کی ہے کہ جون تک پارک کا کام مکمل کیاجائے اور پارک کی دیکھ بال اور تزائن و آرائش کا خیال رکھنے کیلئے جامع پلان وضع کیا جائے۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں ہوٹل انڈسٹری کو فروغ ملاہے جس سے علاقے کی معیشت میں بہتری آئی ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈھائی کروڑ کی لاگت سے فیملی پارک تعمیر کیا جارہاہے جس سے گلگت شہر کی خوبصورتی میں مزید اضافہ ہوگا اس منصوبے کی دیکھ بال کو یقینی بنایا جائے۔ پارکس اور کھلی جگہوں پر پی وی سی فرنیچرز نصب کئے جائیں۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ نے دریا کے کناروں میں گندگی اور دریا کے پانی کا آلودہ ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ محکمہ کو ہدایت کی کہ دریا سے ملحق تعمیرات کرنے والوں کو پابند بنایا جائے کہ نکاسی آب کا نظام دریا میںنہ ڈالیںاور کچرا دریا میں پھینکنے پر بھی پابندی عائد کی جائے ،ْدریا سے ملحق ایریا میں گرین بیلٹ تعمیر کرنے کیلئے اقدامات کئے جائیں دریا اور آبی گزر گاہوں میں تجاویزات کو روکا جائے اور تجاویزات کے خاتمے کیلئے آپریشن میں مزید تیزی لائی جائے۔

دریا سے ملحق تعمیرات کیلئے نقشے کی منظوری جی ڈی اے سے لازمی کرائی جائے۔ بعد ازاں وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے گلگت میں سیوریج ٹریمنٹ پلانٹ پر جاری کام کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے این ایل سی کے متعلقہ آفیسران کو ہدایت کی کہ ستمبر تک سیوریج ٹریمنٹ پلانٹ کا کام مکمل کیاجائے۔

اس منصوبے سے زون 2 اور 3 گلگت سٹی کے عوام کو درپیش سیوریج کا مسئلہ مستقل بنیادوں پر حل ہوجائیگا ،ْ سیوریج ٹریمنٹ پلانٹ کی تعمیر گلگت سٹی کی 2035ء تک کی آباد ی کو مدنظر رکھ کر کی جا رہی ہے ،ْ سیوریج کا منصوبہ انتہائی اہمیت کا حامل منصوبہ ہے لہٰذا سیوریج کے منصوبے میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی ،ْ کام کے معیار کو ہرصورت یقینی بنایا جائے۔ سیوریج ٹریمنٹ پلانٹ سے ملحق علاقے میں پارک تعمیرکیا جارہاہے سرکاری زمینوں پر تجاویزات کا خاتمہ کیا جائے۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے گلگت بائی پاس روڈ کے سروے کا کام جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔

متعلقہ عنوان :