کراچی میں بجلی بحران پر وفاق کی دلیل بھونڈی اور غیر سنجیدہ ہے ،ْسعید غنی

کے الیکٹرک کا واجبات ادا کرنا مسئلہ نہیں، سوئی سدرن کی گیس کی کٹوتی اصل مسئلہ ہے ،ْ انٹرویو

پیر 23 اپریل 2018 14:10

کراچی میں بجلی بحران پر وفاق کی دلیل بھونڈی اور غیر سنجیدہ ہے ،ْسعید ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی نے کہا ہے کہ کراچی میں بجلی کے بحران پر وفاق کی دلیل بھونڈی اور غیر سنجیدہ ہے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ کے الیکٹرک کا واجبات ادا کرنا مسئلہ نہیں، سوئی سدرن کی گیس کی کٹوتی اصل مسئلہ ہے۔انہوں نے کہا کہ وفاق کے سوئی سدرن گیس کمپنی میں 74 فی صد اور کے الیکٹرک میں 24 فی صد شیئرز ہیں ،ْوفاق کو چاہیے کہ اپنے ادارے کو پابند کرے ،ْوہ الٹا ہمیں درس دے رہے ہیں۔ سعید غنی نے کہاکہ سندھ حکومت کے پاس خط و کتابت یا احتجاج کے سوا کوئی راستہ نہیں بچا ،ْاحتجاج نہ کریں تو کیا کریں۔