واپڈا پاور سیکٹر کے ترقیاتی کاموں کے لئی35 ارب76 کروڑ 82 لاکھ روپے کے فنڈز جاری

پیر 23 اپریل 2018 13:56

واپڈا پاور سیکٹر کے ترقیاتی کاموں کے لئی35 ارب76 کروڑ 82 لاکھ روپے کے فنڈز ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2018ء) وزارت منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں میں واپڈا پاور سیکٹر کے ترقیاتی کاموں کے لئے مجموعی طور پر اب تک35 ارب76 کروڑ 82 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کر دیئے ہیں۔

(جاری ہے)

حکومت نے رواں مالی سال میں واپڈا پاوار سیکٹر کے ترقیاتی پروگراموں کے لئے 60 ارب90 کروڑ93 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز مختص کئے ہیں۔

پلاننگ کمیشن کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق حکومت نے این اے 109 میں بجلی کی ترسیل کے لئے 10 کروڑ،ضلع خضدارم بلوچستان میں 50 ٹیوب ویل کے لئے 13 کروڑ72لاکھ،ایبٹ آباد اور مانسہرہ میں بجلی ترسیل کے لئے 22 کروڑ 91 لاکھ، نادرن لاہور میں بجلی کے کاموںکے لئے 50 کروڑ،این اے 50 میں بجلی کے لئے 39 کروڑ 72 لاکھ روپے سمے مختلف ترقیاتی منصوبوں کے لئے فنڈز جاری کردئے ہیں ۔