کامرس ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئی28 کروڑ 50 لاکھ روپے جاری

پیر 23 اپریل 2018 13:56

کامرس ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئی28 کروڑ 50 لاکھ روپے جاری
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2018ء) وزارت منصوبہ بندی،ترقی و اصلاحات نے سرکاری شعبہ میں ترقیاتی پروگراموں میں کامرس ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے مجموعی طورپر اب تک 28 کروڑ 50 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کردیئے ہیں، حکومت نے اس ڈویژن کے ترقیاتی پروگراموں کے لئے ایک ارب کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز مختص کئے ہیں۔

(جاری ہے)

پلاننگ کمیشن کی طرف سے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق حکومت نے پشاور ایکسپو سنٹر کے لئے 24 کروڑ، لاہور میں پاکستان انسٹیٹیوٹ آف فیشن اینڈ ڈیزائن کے لئے 4 کروڑ 50 لاکھ روپے سمیت مختلف ترقیاتی منصوبوں کے لئے فنڈز جاری کر دیئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :