کیریئر کے آغاز سے لیکر اب تک جن لوگوں نے سپورٹ کیا ان کی محبتوں کو کبھی فراموش نہیں کر سکتا‘افتخار عفی

اپنے پرستاروں کیلئے رمضان المبارک کے دوران ایک ڈرامہ سیریل پیش کروں گا جو روزانہ کی بنیادوں پر آن ایئر ہو گی

پیر 23 اپریل 2018 13:41

کیریئر کے آغاز سے لیکر اب تک جن لوگوں نے سپورٹ کیا ان کی محبتوں کو کبھی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2018ء) ٹی وی ڈرامہ ڈائریکٹر افتخار عفی نے کہا ہے کہ میرے کیریئر کے آغاز سے لیکر اب تک جن لوگوں نے مجھے سپورٹ کیا ہے میں ان کی محبتوں کو کبھی فراموش نہیں کر سکتا ۔ انہوں نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے لاہور سے بطور اسسٹنٹ ڈائریکٹر اپنے فنی کیریئر کا آغاز کیا اور یہاں متعدد ڈرامے پیش کرنے کے بعد کراچی چلا گیا اور اہل کراچی نے مجھے توقع سے بڑھ کر محبت اور پذیرائی دی اور خدا کا شکر ہے کہ آج میرا شمار ٹی وی گنے چنے بہترین ڈائریکٹرز میں ہوتا ہے، اس کامیابی میں جہاں میری اپنی محنت شامل ہے وہ میں اپنے محسنوں کو کبھی بھی فراموش نہیں کر سکتا جنہوں نے ہر قدم مجھے سپورٹ کیا ،میں آج بھی اپنے ان مہربان دوستوں کا شکر گزار ہوں جن کی مدد سے خدا کی ذات نے مجھے عزت اور مرتبہ دیا ۔

(جاری ہے)

افتخار عفی نے کہا کہ کراچی میں بڑے پروفیشنل انداز میں ٹی وی ڈرامہ بنایا جا رہا ہے اور میں اپنے پرستاروں کیلئے رمضان المبارک کے دوران ایک ڈرامہ سیریل پیش کررہا ہوں جو روزانہ کی بنیادوں پر آن ایئر ہوا کرے گی ،40اقساط پر مشتمل ڈرامہ سیریل میں ذوالقرنین حیدر ، جاوید شیخ ، ثمینہ احمد ، صباء فیصل ، عمران بخاری ،سائرہ الٰہی سمیت دیگر اداکار شامل ہیں اور یہ عید الفطر پر بھی نجی ٹی وی چینل سے آن ایئر ہو گی۔