سی پیک اقتصادی زونز میں ملکی و بیرونی انویسٹرز کو یکساں مراعات کی فراہمی خوش آئند ہے‘شفیق اے نقی

سی پیک منصوبوں سی2030تک ملازمتوں کی7لاکھ مواقوں کی دستیابی سے بے روزگاری کا خاتمہ ہوگا سی پیک گیم چینجر منصوبہ ہے جس سے ملکی معیشت مستحکم اور ملک خوشحال ہوگا ‘چیئرمین لاہور ٹائون شپ انڈسٹریز ایسوسی ایشن

پیر 23 اپریل 2018 13:38

سی پیک اقتصادی زونز میں ملکی و بیرونی انویسٹرز کو یکساں مراعات کی فراہمی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2018ء) چیئرمین لاہور ٹائون شپ انڈسٹریز ایسوسی ایشن ڈاکٹر شفیق اے نقی نے سی پیک اقتصادی زونز میں ملکی و بیرونی انویسٹرز کو یکساں مراعات کی فراہمی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سی پیک منصوبے کے تحت پاکستان میں خصوصی اقتصادی زونز میں صنعتیں قائم کرنے والے پاکستانی، چینی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کو یکساں مراعات حاصل ہونے سے ملکی صنعتی شعبہ ترقی کرے گا اور ملکی صنعتکاروں کو ان اقتصادی زونز میں صنعتوں کے قیام کی حوصلہ افزائی ہوگی ان خصوصی اقتصادی زونز میں صنعتیں قائم کرنے والے پاکستانی، چینی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کو ڈیوٹیوں ،ٹیکسوں سے استثنیٰ اور رعایتی قرضوں سمیت خصوصی مراعات سے ملکی سرمایہ کار بھی استفادہ حاصل کرینگے۔

(جاری ہے)

جس سے ملکی برآمدات میں اضافہ ہوگا اور زرمبادلہ کے ذخائر بڑھنے سے تجارتی خسارہ کو کنٹرول کرنے میں مدد ملے گی ۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے سینئر وائس چیئرمین میاں شہریار علی ،حافظ ایم عمران حمید وائس چیئرمین کے ساتھ ٹائون شپ انڈسٹریز کے صنعتکاروں کے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔شفیق اے نقی نے کہا کہ سی پیک کے تحت ملک بھر میں قائم خصوصی اقتصادی زونز میں پاکستان کی مقامی صنعت کو فوقیت دیتے ہوئے رعایتی پیکیج کے تحت خصوصی اقتصادی زونز میں تنصیب کیے لیے پاکستان درآمد کی جانے والی مشینری اور پلانٹس پر تمام کسٹم ڈیوٹیاں اور ٹیکسوںسے ایک مرتبہ چھوٹ حاصل ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ سی پیک گیم چینجر منصوبہ ہے جس سے ملک معیشت مستحکم ہوگی اور ملک خوشحالی و ترقی کی راہوں پر گامزن ہوگا۔اور حکومت کا صنعتی ترقی کا ویژن مکمل ہوگا۔