مکہ مکرمہ میں دفن ہونا چاہتا ہوں، کینسر کے مریض کی خواہش

ترکی میں زیر علاج افغان شہری کی بیٹے کے ہمراہ مکہ مکرمہ پہنچتے ہی اللہ نے خواہش پوری کردی

پیر 23 اپریل 2018 13:10

مکہ مکرمہ میں دفن ہونا چاہتا ہوں، کینسر کے مریض کی خواہش
جدہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2018ء) سعودی عالمی پشتو نشریات کے سربراہ عبدالودود خان نے بتایاہے کہ افغانستان کے ایک شہری شھپور یاسینی مومنت نے ترکی میں بسلسلہ علاج قیام کے دوران آرزو ظاہر کی تھی کہ کاش اسے مکہ مکرمہ میں دفن ہونا نصیب ہوجائے۔ میڈیارپورٹ کے مطابق وہ تقریباً چار برس سے کینسر میں مبتلا تھا اور ترکی میں زیر علاج تھا۔

عمرہ ویزہ پاسپورٹ افغانستان بھیج کر لگوایا۔

(جاری ہے)

وہ ترکی سے اپنے ایک بیٹے شاپور سجاد کی رفاقت میں جدہ پہنچا جہاں اس کے وکیل بیٹے انور سادات یاسینی نے خوش آمدید کہا۔ وہ عمرہ کی نیت سے مکہ مکرمہ پہنچا اور ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب انتقال کر گیا۔ اتوار کو عشاء کے بعد حرم شریف میں نماز جنازہ ادا کی گئی اور جنت معلی میں دفنا دیاگیا۔ شھپور کا تعلق صوبہ ننگرہار کے ضلع کامہ سے تھا۔ 1961 ء میں پیدا ہوا تھا۔ اس کی اللہ تعالیٰ سے بڑی تڑپ کے ساتھ یہی دعا تھی کہ اسے مکہ مکرمہ میں دفن ہونا نصیب ہوجائے۔ اس نے شفایابی کی بھی دعا کی ہوگی البتہ اس کی مکہ مکرمہ میں تدفین کی آرزو پوری ہوگئی۔