نوازشریف کیخلاف نیب کیس کب تک مکمل ہو گا؟ بڑی خبر آ گئی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 23 اپریل 2018 12:41

نوازشریف کیخلاف نیب کیس کب تک مکمل ہو گا؟ بڑی خبر آ گئی
لاہور(ارود پوائٹ تازہ ترین اخبار۔23اپریل 2018ء) معروف تجزیہ نگار شہزاد اکبر کا کہنا ہے کہ سابق وزیر اعظم نوازشریف کیخلاف نیب کیس مئی کے درمیان میں مکمل ہو جائے گاتفصیلات کے مطابق معروف تجزیہ نگار شہزاد اکبر کا دوران پروگرام گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ نوازشریف کیخلاف نیب کیس مئی کے درمیان میں مکمل ہو جائے گا۔

(جاری ہے)

شہزاد اکبر کا نیب کیسز کے موخر ہونے سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اگر اس کو سیاسی طور پر دیکھا جائے تو ان کا کیسز کا فیصلہ نیب کورٹ نے کرنا ہے اور اس میں حکومت کا کوئی عمل دخل نہیں ہے۔

اورسچ بات تو یہ ہے کہ ان کیسز کو نیب کے سابق چئیرمین قمز زمان چوہدری موخر کر رہے تھے۔اور چھ ماہ میں سے پہلے 3ماہ ضائع کیے گئے۔پہلے 3 ماہ میں نیب کورٹ میں کوئی ثبوت نہیں پیش کیے گئے۔اور اس کے بعد جب نئے چئیرمین نیب آئے تو ان تمام کیسز کا عملی طور پر آغاز ہوا۔اور پراسیکیوشن کے گواہ آنا شروع ہوئے۔شہزاد اکبر کا مزید کہنا تھا کہ واجد ضیاء کا عدالت میں آنا بہت ضروری تھا۔ویڈیو ملاحظہ کیجئے:

متعلقہ عنوان :