سنجے دت نے اپنی غلطیوں کو تسلیم کیا اور واپس آنے کے لئے لڑے، سومیا ٹنڈن

پیر 23 اپریل 2018 13:09

سنجے دت نے اپنی غلطیوں کو تسلیم کیا اور واپس آنے کے لئے لڑے، سومیا ..
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2018ء) بالی وڈ اداکارہ سومیا ٹنڈن نے کہا ہے کہ اداکار سنجے دت ایک مکمل انسان ہیں کیونکہ انہوں نے اپنی غلطیوں کو تسلیم کیا اور واپس آنے کے لئے لڑے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ سومیا ٹنڈن نے کہا ہے کہ انہیں اداکار سنجے دت بہت پسند ہیں لیکن مجھے نہیں معلوم کہ مجھے ان کے ساتھ کام کرنے کا موقع کب ملے گا، وہ بہت اچھے انسان ہیں، ان میں کوئی بناوٹ نہیں ہے، ان کی حس مزاح بہت زبردست اور منفرد ہے۔

انہوں نے کہا کہ اداکار سنجے دت ایک مکمل انسان ہیں کیونکہ انہوں نے اپنی غلطیوں کو تسلیم کیا، وہ ایک فائٹر ہیں اور واپس آنے کے لئے لڑے، چاہے وہ منشیات کے عادی ہوں یا ٹاڈا کیس پر جیل جانا پڑا، انہوں نے ان سب کا بہادری سے مقابلہ کیا، ان کی زندگی ایک کھلی کتاب ہے۔ اداکار سنجے دت فلم ’’کلنک‘‘ میں اداکارہ مادھوری ڈکشٹ کے ساتھ دکھائی دیں گے۔