حکومتی اقدامات اور پالیسیوں کی وجہ سے تمام منصوبے مقرہ مدت سے قبل مکمل ہورہے ہیں‘حافظ حفیظ الرحمن

پیر 23 اپریل 2018 12:20

گلگت۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2018ء) وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے سنٹرل جیل مناور گلگت کے جاری کام معائنہ کیا۔ اس موقع پروزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے سیکریٹری داخلہ کو ہدایت کی ہے کہ سنٹرل جیل مناور میں باغبانی کے کام پر توجہ دی جائے۔ فیز IIکی تعمیر بھی مقررہ مدت میں مکمل کی جائے۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ نے زیر تعمیر کام پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ حکومت کے اقدامات اورپالیسیوں کی وجہ سے گلگت بلتستان میں تمام منصوبے مقررہ مدت سے قبل مکمل ہورہے ہیں جو انتہائی خوش آئند ہے۔

جون تک قیدیوں کی سنٹرل جیل مناور میں منتقلی یقینی بنائی جائے۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے محکمہ تعمیرات کے آفیسران کو ہدایت کی ہے کہ محکمہ داخلہ کے منصوبوں کی نگرانی کیلئے محکمہ تعمیرات ماہر انجینئر کی خدمات محکمہ داخلہ کے سپرد کریں تاکہ پولیس اور محکمہ داخلہ کے ماتحت تمام منصوبوں کی نگرانی کی جاسکے اور تمام منصوبے مقررہ مدت میں مکمل کئے جاسکے۔

متعلقہ عنوان :