ماضی میں 58ٹوبی کے ذریعے ترقی کا موقع ضائع کیا گیا-احسن اقبال

Mian Nadeem میاں محمد ندیم پیر 23 اپریل 2018 12:20

ماضی میں 58ٹوبی کے ذریعے ترقی کا موقع ضائع کیا گیا-احسن اقبال
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔23 اپریل۔2018ء) وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ ماضی میں 58ٹوبی کے ذریعے ترقی کا موقع ضائع کیا گیا، چینی صدرکے دورہ پاکستان سے سی پیک کو حقیقت کا روپ ملا۔وزیرداخلہ احسن اقبال نے کراچی میں سی پیک کے حوالے سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ خطے میں اقتصادی راہداری سے پاکستان عالمی تجارت کامرکزبن جائےگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ 2013ءمیں کراچی ٹارگٹ کلنگ اور بھتا خوری کا مرکز بنا ہوا تھا، جسے ان جرائم سے اب نجات مل گئی ہے، شہر قائد معاشی سرگرمیوں کا مرکز اور سرمایہ کاری کے لیے بہترین جگہ ہے۔وزیر داخلہ نے کہا کہ دنیا تیزی سے تبدیل ہو رہی ہے، وژن 2025ءکے تحت 7 اہم شعبوں پرتوجہ مرکوزہے،معاہدے کے تحت پاکستان میں 29 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری آئی۔احسن اقبال نے یہ بھی کہا کہ نوازشریف اور چین کے صد رنے دونوں ملکوں کے نئے سفر کا آغاز کیا، مربوط علاقائی روابط کے ذریعے نئی منڈیوں تک رسائی ملتی ہے۔