پاکستان پیپلز پارٹی خواتین ونگ پشاور سٹی کی نئی کابینہ تشکیل

پیر 23 اپریل 2018 12:10

پشاور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2018ء) پاکستان پیپلزپارٹی خواتین ونگ پشاور سٹی کی نئی کابینہ تشکیل دیدی گئی۔ سلمیٰ ہمایون صدر اورنسرین بی بی جنرل سیکرٹری منتخب کرلی گئیں۔ اس حوالے سے پیپلزپارٹی خواتین ونگ کاایک اجلاس زیرصدارت بیگم سیّد ظاہرعلی شاہ منعقد ہوا جس میں ایم پی اے نگہت یاسمین اورکزئی، جنرل سیکرٹری شازیہ طماش، صائمہ عمر اوردیگر ضلعی و صوبائی عہدیدارشریک ہوئیں۔

(جاری ہے)

اجلاس میں اتفاق رائے سے خواتین ونگ پشاورسٹی کی کابینہ تشکیل دی گئی جس کے مطابق سلمیٰ ہمایون صدر، نسرین بی بی جنرل سیکرٹری، سحرش امجد سینئرنائب صدر، عنبرین مغل نائب صدر، زیبا شہباز نائب صدر، ریحانہ اختر نائب صدر،محسنہ فضل ربی نائب صدر،نرگس سعدنائب صدر،مدیحہ شاہ نائب صدر،شازیہ قادری نائب صدر،صباء گل نائب صدر،سمیراانورآفس سیکرٹری،شازیہ ظفر سیکرٹری فنانس،مسزقریشی سٹی کونسلر،تسلیم بی بی سٹی کونسلر اور شبنم طارق سٹی کونسلر نامزدکی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :