قطری اور اماراتی طیاروں کا تصادم

پیر 23 اپریل 2018 11:40

قطری اور اماراتی طیاروں کا تصادم
ابوظہبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2018ء) متحدہ عرب امارات نے کہا ہے کہ قطر کے دو لڑاکا طیاروں نے بحرین کی جانب جانے والے اس کے ایک مسافر طیارے کو پرواز کے دوران میں بڑے بے ہنگم طریقے سے روکنے کی کوشش کی ہے۔ اس مسافر طیارے میں 86 افراد سوار تھے۔امارات کی سرکاری خبررساں ایجنسی کے مطابق مسافر طیارے کے ہواباز نے مشاقی کا مظاہرہ کرتے ہوئے قطری طیاروں سے ٹکراؤ سے بچنے کی کوشش کی ہے۔

ایک قطری لڑاکا جیٹ اماراتی طیارے سے 200 میٹر سے بھی کم فاصلے پر آگیا تھا ۔

(جاری ہے)

متحدہ عرب امارات کی جنرل ایوی ایشن اتھارٹی نے ایک بیان میں کہا کہ مسافر طیارے کا رٴْخ قطری لڑاکا جیٹ سے ٹکرانے سے چند ثانیے قبل ہی موڑا گیا ۔اس سے طیارے میں سوار تمام مسافروں کی جانیں خطرے سے دوچار ہوگئی تھیں۔اتھارٹی کا کہناتھا کہ قطری طیاروں کی جانب شہری ہوابازی کے قوانین کی اس خلاف ورزی پر بین الاقوامی سول ایوی ایشن تنظیم کو شکایت کی جائے گی۔مسافروں کی جانوں کو کسی قسم کا خطرہ کسی بھی طرح قابل قبول نہیں ہے۔یہ واقعہ شہری ہوا بازی کے تحفظ ، بین الاقوامی قوانین اور کنونشنوں کی صریح خلاف ورزی ہے۔قطری حکام کی جانب سے امارات کے اس الزام کے رد عمل میں کوئی بیان سامنے نہیں آیا ۔

متعلقہ عنوان :