سائنس فکشن ہالی وڈ فلم’ ’فیوچرورلڈ‘‘ کا پہلا ٹریلر ریلیزکر دیاگیا

لوسی لیو، سوکی واٹر ہاؤز اور میلا جوووچ‘ سائنس فکشن ایکشن فلم 25 مئی کو ریلیز کی جائے گی

پیر 23 اپریل 2018 11:40

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2018ء) سائنس فکشن ہالی وڈ فلم۔ فیوچر ورلڈ کا پہلا ٹریلر ریلیز کردیا گیا۔ جیمز فرینکو اور اداکارہ میلا یووٴْووِچ مرکزی کرداروں میں صلاحیتوں کا اظہار کرتے نظر آرہے ہیں۔

(جاری ہے)

جیمس فرانکو کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم فیوچر ورلڈ کی کہانی گھومتی ہے ایسے نوجوان کے گرد جو نکلتا زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا ماں کو بچانے کیلئے لیکن یہ مشن آسان نہیں ہوگا نوجوان کو امتحانوں سے گزرنا ہو گا۔ جیمز فرینکو ہی نبھارہے ہیں مرکزی کردار، دیگر اسٹار کاسٹ میں شامل ہیں لوسی لیو، سوکی واٹر ہاؤز اور میلا جوووچ ۔ سائنس فکشن ایکشن فلم 25 مئی کو ریلیز کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :