بالی وڈ اداکارہ الیانا ڈی کروز بنا شادی کے حاملہ ہوگئی، بچے کا والد کون ہے، نام سامنے آگیا

پیر 23 اپریل 2018 11:40

بالی وڈ اداکارہ الیانا ڈی کروز بنا شادی کے حاملہ ہوگئی، بچے کا والد ..
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2018ء) اداکارہ نے متعدد بار بھارتی میڈیا کو دیے گئے انٹرویوز میں آسٹریلوی فوٹوگرافر اینڈریو نبیون سے شادی کی خبروں کی نہ تو تصدیق کی اور نہ ہی تردید، تاہم انہوں نے فوٹوگرافر سے اپنے تعلقات کو تسلیم کیا۔خفیہ شادی کی خبریں سامنے آنے کے بعد رواں ماہ 17 اپریل کو اپنے حاملہ ہونے کی خبریں سامنے آنے کے بعد اب الیانا ڈی کروز نے خاموشی توڑ دی۔

(جاری ہے)

الیانا ڈی کروز نے اپنے امید سے ہونے کی خبروں کو جھوٹا قرار دیتے ہوئے انسٹاگرام پر اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے واضح طور پر لکھا کہ وہ امید سے نہیں ہیں۔الیانا ڈی کروز نے اس بار بھی شیئر کی تصویر میں اپنے پارٹنر فوٹوگرافر اینڈریو نبیون کو مینشن کیا۔اگرچہ اداکارہ نے اپنے امید سے ہونے کی خبر کی تردید کی، تاہم انہوں نے اس بار بھی اپنی شادی کے حوالے سے کوئی بات نہیں کی۔

خیال کیا جاتا ہے کہ انہوں نے اپنے فوٹوگرافر پارٹنر سے دسمبر 2017 میں خاموشی سے شادی کرلی ہے، تاہم دونوں کی جانب سے اس بات کی تاحال نہ تو کوئی تردید کی گئی ہے اور نہ ہی اس کی تصدیق کی گئی ہے۔الینا ڈی کروز اور اینڈریو نبیون کے درمیان گزشتہ چند سال سے تعلقات قائم ہیں، انہیں متعدد بار ایک ساتھ دیکھا بھی گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :