حریت رہنما غلام محمد صفی کی اہلیہ کا انتقال

پیر 23 اپریل 2018 11:30

سرینگر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2018ء) کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کے کنوینر غلام محمد صفی کی اہلیہ پیر کواسلام آباد میں انتقال کرگئیں۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق وہ طویل عرصے سے علیل تھیں اور اتوار اور پیر کی درمیانی شب ہسپتال میں انتقال کرگئیں۔

(جاری ہے)

ان کی نماز جنازہ آج (پیر کو) نماز ظہر کے بعد پی ڈبلیو ڈی اسلام آباد کی جامع مسجد میں ادا کی جائے گی۔ مقبوضہ کشمیر میںجامع مسجد سوپور میں بھی ان کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی جائے گی۔ مقبوضہ کشمیر اور آزادکشمیر سے تعلق رکھنے والے حریت رہنمائوں سمیت زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے اپنے بیانات میں غلام محمد صفی کی اہلیہ کے انتقال پر دکھ اورافسوس کا اظہار کیا ہے۔