روزمرہ صفائی کیلئے استعمال ہونے والی مصنوعات پھیپھڑوں کے لئے مضر ہیں، طبی ماہرین

پیر 23 اپریل 2018 11:30

قصور۔23 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2018ء) امریکی طبی ماہرین نے کہاہے کہ روزمرہ صفائی کیلئے استعمال ہونیوالی مصنوعات کے انسانی پھیپھڑوں پراثرات اتنے ہی تباہ کن ہیں جتنا کوئی شخص روزانہ20 سگریٹ پیتاہو۔

(جاری ہے)

عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق بیرگن یونیورسٹی کے پروفیسر سیسل سفانینس کی زیرنگرانی بیس سال تک کی جانے والی تحقیق کے مطابق خواتین خاص طورپر صفائی کرنی والی مصنوعات کے استعمال سے متاثر ہوتی ہیں ان میں سانس کی خطرناک حد تک بیماریاں پھیل سکتی ہیں۔

ماہرین نے تحقیق کے دوران 6235 مردوخواتین کا طویل عرصے تک تجزیہ کیا۔ ماہرین نے زوردیا ہے کہ صفائی کیلئے استعمال ہونیوالی مصنوعات کو زیادہ عرصے تک زیراستعمال نہ رکھیں بلکہ انہیں تبدیل کرتے رہیں۔ انہوں نے بتایا کہ جوخواتین گھروں میں صفائی کی مصنوعات کو مسلسل 10سے 20 سال کیلئے استعمال کرتی ہیں ان کے پھیپھڑوں کو اتنا ہی نقصان پہنچتاہے جتنا کہ یومیہ بیس سگریٹ پینے والے شخص کو پہنچتاہے۔

متعلقہ عنوان :