شہتوت کی شجرکاری سے آمدنی میں خاطر خواہ اضافہ کیا جاسکتا ہے، زرعی ماہرین

پیر 23 اپریل 2018 11:30

قصور۔23 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2018ء) زرعی ماہرین نے کہاہے کہ رواں موسم بہار میں شہتوت کا پوداکاشت کرنے والے کاشتکار آئندہ15 برسوں میں ایک پودے سے 10مکسر فٹ لکڑی حاصل کرسکتے ہیں جس سے نہ صرف ملک میں لکڑی کی قیمتو ں میں استحکام آئے گا بلکہ کاشتکاروں کو بھی 10 سے 15سال میں اچھی اور معقول رقم حاصل ہوسکے گی جبکہ شہتوت کی شجرکاری میں اضافے سے معاشی انقلاب بھی ممکن ہے۔

(جاری ہے)

زرعی ماہرین نے بتایا کہ 10 مکسرفٹ میں 5 من لکڑی ہوتی ہے جو گیلی حالت میں بھی فروخت کے قابل ہوتی ہے۔یہ لکڑی خاص طورپر کھیلوں کے سامان میں استعمال ہوتی ہے نیز کرکٹ بیٹ‘ہاکی اور ٹینس ریکٹ اسی لکڑی سے تیار ہوتے ہیں جبکہ اس کے علاوہ شہتوت کی لکڑی کو کشتی سازی اور فرنیچر میں بھی قابل بھروسہ قرار دیاگیاہے۔

متعلقہ عنوان :