مرچ کی پنیری کھیتوں میں منتقل کرنے کی ہدایت

پیر 23 اپریل 2018 11:30

قصور۔23 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2018ء) ماہرین زراعت نے کاشتکاروں کو مرچ کی پنیری کھیتوں میں منتقل کرنے کی ہدایت کی ہے۔ ماہرین زراعت نے بتایا کہ مرچ پاکستان میں کاشت ہونیوالی بعض دیگر فصلات کی طرح ایک اہم اور نقدآورفصل ہے جسے پنجاب اورسندھ میں وسیع رقبے پر کاشت کیاجاتاہے لہذا اگر پنیری کی بروقت کاشت یقینی بنائی جائے توکاشتکار بہترپیداوار حاصل کرسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ مرچ کو گھروں اور ہوٹلوں میں سالن پکانے کے لئے استعمال کیاجاتا ہے جبکہ اس کی اضافی پیداواربیرون ممالک برآمد بھی کی جاتی ہے جس سے قیمتی زرمبادلہ حاصل ہوسکتاہے۔ انہوں نے کہا کہ جس وقت پودے کھیت میں منتقل کئے جائیں تو اس وقت ان کا قد10سے 12سینٹی میٹرہوناچاہئیے۔ انہوں نے بتایا کہ کاشتکار پنیری کی منتقلی کے بعد دو سے تین گھنٹے قبل نرسری کو پانی لگادیں تاکہ پنیری اکھاڑتے وقت ان کی جڑوں کو ٹوٹنے سے بچایاجاسکے۔