کارتک آریان دنیش ویجن کی فلم میں کریتی سینن کے ساتھ جلوہ گر ہوں گے

پیر 23 اپریل 2018 11:10

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2018ء) بالی وڈ اداکار کارتک آریان دنیش ویجن کی فلم میں کریتی سینن کے ساتھ جلوہ گر ہوں گے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق کارتک آریان فلم ’’سونو کے ٹیٹو کی سویٹی ‘‘ کی شاندار کامیابی کے بعد ہدایتکار دنیش ویجن کی نئی رومینٹک کامیڈی فلم میں کریتی سینن کے ساتھ نظر آئیں گے، فلم مڈڈاک فلمز اور لکشمن اوتیکر کے بینر تلے بنائی جا رہی ہے۔ فلم کے نام کا اعلان نہیں کیا گیا۔ کریتی سینن ان دنوں دلجیت دوسنج کے ساتھ فلم ’’ارجن پٹیالہ‘‘ کی عکسبندی میں مصروف ہیں جو 13ستمبر کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی، اداکارہ فلم ’’ ہائوس فل فور‘‘ پر بھی جلد کام شروع کریں گی۔

متعلقہ عنوان :