فلم ’’نمستے انگلینڈ‘‘ دسمبر کی بجائے 19اکتوبر میں نمائش کے لئے پیش کی جائے گی

پیر 23 اپریل 2018 11:10

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2018ء) بالی وڈ اداکار ارجن کپور کی فلم ’’نمستے انگلینڈ‘‘ دسمبر کی بجائے اب 19اکتوبر کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ارجن کپور اور پرینیتی چوپڑا کی فلم ’’نمستے انگلینڈ‘‘ طے شدہ شیڈول کے مطابق دسمبر میں نمائش کے لئے پیش کی جانا تھی لیکن اب فلم کا شیڈول تبدیل کر دیا گیا ہے فلم اب 19اکتوبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔ فلم کی عکسبندی ڈھاکا، پیرس، برسلز اور لندن سمیت75سے زیادہ مقامات پر کی گئی ہے۔ فلم کے ہدایتکار ویپل ہیں جو8 سال کے بعد دوبارہ سے کسی فلم کی ہدایتکاری دیں گے۔

متعلقہ عنوان :