ارجن کپور ملیالم فلم ’’پریمم‘‘ کے ہندی ریمیک میں نظر آئیں گے

پیر 23 اپریل 2018 11:10

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2018ء) بالی وڈ اداکار ارجن کپور ملیالم فلم ’’پریمم‘‘ کے ہندی ریمیک میں نظر آئیں گے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ارجن کپور ان دنوں آشوتوش گووریکر کی فلم ’’پانی پت‘‘، سندیپ اور پنکی فرار‘‘ اور ’’نمستے انگلینڈ ‘‘ پر کام کر رہے ہیں اور ان انہوں نے اعلان کیا ہے کہ وہ ملیالم فلم ’’پریمم‘‘ کے ہند ریمیک میں بھی نظر آئیں گے۔

(جاری ہے)

فلم میں ارجن کپور تہرے کردار ٹین ایج، کالج سٹوڈنٹ اور جوانی کے روپ میں نظر آئیں گے، فلم کے ہدایتکار ابھیشک کپور ہیں ۔ فلم کے فیمیل کردار کے نام کا اعلان نہیں کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :