موہت سوری کی ’’عاشقی تھری‘‘ میں کام سے انکار بارے خبروں کی تردید

پیر 23 اپریل 2018 11:10

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2018ء) بالی وڈ ہدایتکار موہت سوری نے ادیتیا رائے کپور کی فلم ’’عاشقی تھری‘‘ میں کام سے انکار بارے خبروں کی تردید کر دی۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق موہت سوری ان دنوں فلم ’’عاشقی تھری‘‘ کے سکرپٹ پر کام کر رہے ہیں اور انہوں نے فلم کی کاسٹ بارے ابھی کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا ۔ گزشتہ دنوں یہ خبریں سامنے آرہی تھیں کہ فلم میں ادیتیا رائے کپور نے کام کرنے سے انکار کر دیا ہے جس پر موہت سوری کا کہنا ہے کہ ادیتا نے فلم ’’کلنک‘‘ کے لئے سائن کر لیا ہے اور ابھی تک میں نے فلم کے حوالے سے ادیتیا کے سا تھ کوئی بات نہیں کی فلم میں دو ہیرو اور ایک ہیروئن ہو گی۔ فلم کی عکسبندی رواں سال کے آخر میں شروع کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :