ایسی صورتحال تو مارشل لا میں بھی دیکھنے میں نہیں آئی۔ نوازشریف
سمیرا فقیرحسین پیر 23 اپریل 2018 10:54
(جاری ہے)
ملک میں دہشتگردی کے خلاف کامیاب جنگ لڑی۔
شہباز شریف میرے کہنے پر سندھ اور خیبرپختونخواہ گئے۔سابق وزیراعظم میاں نواز شریف نے کہا کہ عمران خان اپنے ارکان اسمبلی کی سرزنش تو کر رہے ہیں لیکن وہ خود اپنی سرزنش بھی کریں کہ انہوں نے کس کے کہنے پر سینیٹ میں ووٹ دیئے، کیا عمران خان قوم کو بتائیں گے کہ انہوں نے تیر کو ووٹ نہیں دیا۔ یہ لوگ تبدیلی لائیں گے جو بے اصولی کی سیاست کر رہے ہیں؟ نواز شریف نے کہا کہ کیا عمران خان چوہدری سرور سے متعلق بھی قوم کو جواب دیں گے کہ سینیٹ الیکشن میں انہیں ووٹ کیسے ملے؟ سابق وزیراعظم نے کہا کہ اس سارے عمل میں صرف (ن) لیگ اور ن لیگ کے اتحادیوں نے ہی شفاف طریقے سے ووٹ دیا۔ان کا کہنا تھا کہ سراج الحق کی بات بہت معنی خیز ہے۔ امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے بھی بولا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے ان سے کہا کہ اوپر سے حکم آیا تھا اس پر سینیٹ میں ووٹ دیئے گئے۔ نواز شریف نے لاہور میں پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) کے جلسے کو ناکام بنانے کے لیے جلسہ گاہ میں سیوریج کا پانی چھوڑنے کے بارے میں کہا کہ منظور پشتین کے جلسے میں پانی چھوڑ دینا بہت بڑی زیادتی ہے۔ جلسے میں پانی چھوڑنا کہاں کا آزادی اظہار رائے ہے؟ اہلیہ کلثوم نواز کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں نواز شریف نے بتایا کہ بیگم کلثوم نواز کی طبیعت اب پہلے سے بہترہے، قوم سے دعاؤں کی اپیل ہے ۔مزید اہم خبریں
-
بشریٰ بی بی مکمل فٹ قرار، طبی رپورٹ اعلیٰ حکام کو ارسال
-
پاکستان کو 1.1 ارب ڈالرقسط کی منظوری کیلئے آئی ایم ایف بورڈ اجلاس 29 اپریل کو ہوگا
-
جون تک زرمبادلہ کے ذخائر9 سے 10 ارب ڈالرتک پہنچ جائیں گے، محمد اورنگزیب
-
وزیرِاعظم محمد شہبازشریف کا چیف کمشنر ان لینڈ ریونیو اسلام آباد اور متعلقہ افسران معطل کر کے انکوائری کا حکم
-
وفاقی وزیر سینیٹر اعظم نذیر تارڑ اور اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان سے پاکستان ٹیکس بار ایسوسی ایشن کے صدر اور سیکرٹری کی ملاقات
-
بھارت کے انتخابات میں ڈیپ فیک کا بڑھتا خطرہ
-
ازبکستان، پاکستان اور سعودی عرب کے مابین شراکت داری کا اہم معاہدہ
-
ملک میں سونا ہزاروں روپے سستا ہوگیا
-
پاکستان میں سرمایہ کاری میں کمی کے باعث فی کس آمدنی کم ہو رہی ہے،یوسف رضا گیلانی
-
ایرانی صدر کی مزار اقبالؒ پر حاضری ، فاتحہ خوانی کی ،پھولوں کی چادر چڑھائی
-
ایرانی صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان کے دوسرے مرحلے میں لاہور پہنچ گئے ، دفتر خارجہ
-
بجلی کی اوور بلنگ پر ایف آئی اے اور لیسکو نے معاملات طے کرلیے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.