جرمنی، سوشل ڈیموکریٹک پارٹی نے 155 سالہ تاریخ میں پہلی خاتون سربراہ منتخب کرلی

پیر 23 اپریل 2018 10:30

برلن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2018ء) جرمنی کی سوشل ڈیموکریٹک پارٹی نے اپنی 155 سالہ تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک خاتون سیاستدان آندریا ناہلیسکو سربراہ منتخب کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق گزشتہ روز ہونے والی پارٹی ووٹنگ میں تقریباً 66 فیصد ووٹرز نے 47 سالہ آندریا ناہلیس کے حق میں ووٹ دیا۔ آندریا ناہلیس کے انتخاب کو ایس پی ڈی کے مستقبل کے لیے انتہائی اہم قرار دیا جا رہا ہے۔ ناقدین کے مطابق ناہلیس کے لیے اپنی جماعت کو نئی بنیادوں پر کھڑا کرنے کے لیے بہت زیادہ محنت کرنا ہو گی۔واضح رہے کہ گزشتہ انتخابات میں ایس پی ڈی کی کارکردگی انتہائی مایوس کن رہی تھی۔

متعلقہ عنوان :