شامی فوج کی دمشق کے جنوب میں داعش کے ٹھکانوں پر بمباری

پیر 23 اپریل 2018 10:30

دمشق ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2018ء) شام کی مسلح افواج نے دارالحکومت دمشق کے قرب وجوار میں واقع داعش اور النصرہ محاذ کے زیر قبضہ علاقوں پر لڑاکا طیاروں ، ہیلی کاپٹروں اور توپ خانے سے تباہ کن بمباری کی ۔

(جاری ہے)

العربیہ ٹی وی کے مطابق داعش کے جنگجوؤں نے جمعہ کو دمشق کے جنوب میں واقع علاقے حجر الاسود سے انخلا پر اتفاق کیا تھا تاہم دو روز کے بعد بھی انھوں نے علاقے کو خالی کرنا شروع نہیں کیا تو گزشتہ روزشامی فوج نے لڑاکا طیاروں اور ہیلی کاپٹروں سے ان پر تباہ کن بمباری کردی ہے۔

ان فضائی حملوں کا مقصد داعش کے جنگجوؤں کو جھکانا اور انخلا کے سمجھوتے کو تسلیم کرنے پر مجبور کرنا ہے۔داعش اور دوسرے گروپوں کے سیکڑوں جنگجو الحجر الاسود اور اس کے نزدیک واقع فلسطینی مہاجرین کے کیمپ الیرموک میں موجود ہیں۔شام کے سرکاری ٹی وی الاخباریہ نے حجر الاسود پر فضائی حملوں کے بعد دھواں بلند ہوتے دکھایا ہے۔

متعلقہ عنوان :