نصف ٹن بھنگ سعودی عرب سمگل کرنے کی کوشش ناکام ، 34 ملزمان گرفتار
تازہ ترین : 1

نصف ٹن بھنگ سعودی عرب سمگل کرنے کی کوشش ناکام ، 34 ملزمان گرفتار

ریاض ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 اپریل2018ء) سعودی عرب کے سرحدی محافظوں نے جازان اور نجران کے علاقوں میں 416 کلوگرام بھنگ سمگل کرکے لانے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 34 ملزمان کو گرفتار کر لیا ۔العربیہ ٹی وی کے مطابق سعودی عرب کے بارڈر گارڈزکے ترجمان کرنل ساہر بن محمد الحربی نے بتایا ہے کہ سرحدی محافظوں نے گزشتہ روزبھنگ کی بھاری مقدار سمگل کرکے لانے کی متعدد کوششیں ناکام بنائی ہیں۔

انھوں نے بتایا ہے کہ منشیات کی سمگلنگ کی اس کوشش میں 34 افراد ملوث تھے،جن میں 32 کا تعلق افریقی ملک ایتھوپیا سے ہے اور ایک یمنی اور ایک سعودی شہری ہے۔تمام گرفتار سمگلروں اور پکڑی گئی منشیات کو مزید تفتیش کے لئے متعلقہ محکموں کے حوالے کردیا گیا ہے۔کرنل الحربی کا کہنا تھا کہ سرحدی محافظ سعودی مملکت کی سکیورٹی کو خطرے سے دوچار کرنے کی کسی بھی کوشش سے نمٹنے کے لئے کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں کریں گے۔ منشیات کی اسمگلنگ کے دھندے میں ملوث افراد سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 23/04/2018 - 10:30:06

اس خبر پر آپ کی رائے‎