’’سات سمندر پار‘‘ پر سارہ علی خان کے رقص کی وڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی

پیر 23 اپریل 2018 10:20

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2018ء) بالی وڈ اداکار سیف علی خان کی بیٹی سارہ علی خان کی مشہور گانے’’سات سمندر پار‘‘ پر رقص کی وڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق سارہ علی خان نے سندیپ کھوسلا کے بھانجے کی شادی پر مشہور گانے ’’سات سمندر پار‘‘ پر ڈانس کیا جس کی وڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہوگئی ہے۔یہ گیت دیویا بھارتی پر فلمایاگیاتھا۔سارہ ان دنوں’’ کیدارناتھ‘‘ اور ’’سمبا‘‘ کی عکسبندی میں مصروف ہیں۔