سنی لیون نے اپنی حقیقی زندگی پر مبنی فلم’’کرن جیت کور:دی ان ٹولڈ سٹوری‘‘ پر کام شروع کردیا

پیر 23 اپریل 2018 10:20

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2018ء) بالی وڈ اداکارہ سنی لیون نے اپنی حقیقی زندگی پر مبنی فلم’’کرن جیت کور:دی ان ٹولڈ سٹوری‘‘ پر کام شروع کردیا۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق سنی لیون ان دنوں سائوتھ افریقہ میں موجود ہیں۔

(جاری ہے)

اور انوہں نے اپنی زندگی پر بننے والی فلم’’کرن جیت کور:دی ان ٹولڈ سٹوری‘‘ پر کام شروع کردیا، اس بارے میں سنی لیون کا کہنا ہے کہ ان کے لئے فلم کی عکسبندی آسان نہیں ہے کیونکہ فلم کے کچھ حصے عکسبند کروانا ان کے لئے کسی چیلنج سے کم نہیں ہے۔ سنی کا کہنا ہے یہ سال ان کی زندگی کا بہترین سال ہوگا، سنی لیون کی زندگی پر مبنی فلم میں ان کا فلمی کریئر بھی دکھایاجائے گا۔

متعلقہ عنوان :