سعودی عرب ، بے رحم باپ نے اپنی تین بیٹیوں کے سر تن سے جدا کر دئیے

Sadia Abbas سعدیہ عباس پیر 23 اپریل 2018 06:29

سعودی عرب ، بے رحم باپ نے اپنی تین بیٹیوں کے سر تن سے جدا کر دئیے
مکہ المکرمہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 اپریل2018ء) مسلمانوں کے لیے نہایت ہی مقدس شہر میں ایک باپ نے ظلم کی حدوں کو پار کرتے ہوئے اپنی تین کلیوں کو مسل کر رکھ دیا ۔ مزید تفصیلات کے مطابق ایک سعودی شہری نے اپنی تین بیٹیوں کے سر تن سے جُدا کر دئیے ۔ مقامی ذرائع کے مطابق بچیوں کی عمریں 3،5 اور 6 سال تھیں ۔

(جاری ہے)

مقامی ذرائع سے حاصل ہونے والی رپورٹس کے مطابق بچیوں کی ماں اپنے شوہر سے اپنی بچیوں کی زندگی کی بھیک مانگتی رہی لیکن بے رحم باپ نے ایک نہ سنی اور چھری سے تینوں بچیوں کے گلے کاٹ دئیے ۔

بچیوں کی ماں اپنے ہوش ہواس کھو بیٹھی ہے ۔مزید تفصیلات کے مطابق بچیوں کا والد جو کہ عمر کے تیسرے عشرے میں ہے ، تیز دار آلہ لیے ہوئے گھر میں داخل ہوا اور تینوں بچیوں کے سر تن سے جُدا کر دئیے ۔ اہل علاقہ نے بچیوں کی ماں کی چیخ و پُکار سن کو پولیس کو اطلاع دی ۔ پولیس اطلاع ملتے ہی جائے وقعہ پر پہنچی اور بچیوں کے والد کو گرفتار کیا جو کہ قتل کرنے کے بعد گھر سے باہر جا رہا تھا ۔ اس حادثے کی وجہ سے پورے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے ۔