سعودی عرب ، ایک ہی خاندان کے 5 افراد ٹریفک حادثےکا شکار

Sadia Abbas سعدیہ عباس پیر 23 اپریل 2018 06:16

جدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 اپریل2018ء) سعودی عرب کے شہر جدہ میں کنگ عبداللہ پُل کے مشرق میں گاڑیوں کے تصادم کے نتیجے 6 افراد شدید زخمی ہو گئے جن میں سے 5 افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا ۔

(جاری ہے)

سعودی ریسکیو ڈریپارٹمنٹ کے ترجمان عبداللہ ابو زید نے مقامی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انکی ٹیمیں حادثے کی اطلاع موصول ہوتے ہی جائے حادثہ پر پہنچیں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا ۔ حادثے کی وجوہات کو پتہ لگانے کے لیے تحقیقاتی ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں ہیں۔