ٹرمپ ایران نیوکلیئر معاہدے سے علیحدہ نہ ہوں،ایرانی پروگرام کو محدود رکھنے کا یہی بہترین آپشن ہے،فرانسیسی صدر

پیر 23 اپریل 2018 01:50

پیرس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2018ء) فرانس کے صدر ایمانوئیل میکراں نے امریکی صدر ٹرمپ سے کہا ہے کہ وہ ایران نیوکلیئر معاہدے سے علیحدہ نہ ہوں کیونکہ ایرانی پروگرام کو محدود رکھنے کا یہی بہتری آپشن ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے امریکہ کے تین روزہ سرکاری دورہ سے قبل فاکس نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس معاہدہ سے ایران کے ایٹیمی پروگرام کو محدود رکھا جاسکتا ہے۔