دورہ انگلینڈ اور آئرلینڈ کیلئے قومی کرکٹ ٹیم آج انگلینڈ پہنچے گی

اتوار 22 اپریل 2018 23:30

لاہور۔22 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2018ء) دورہ انگلینڈ اور آئرلینڈ کیلئے قومی کرکٹ ٹیم آج سوموار کو انگلینڈ پہنچے گی۔ ٹیم کی لاہور سے انگلینڈ روانگی کیلئے فلائٹ کا وقت سوموار کی علی آلضبح ساڑھے تین بجے تھا۔

(جاری ہے)

سکواڈ میں کپتان سرفراز احمد، اظہر علی، سمیع اسلم ،فخرزمان، امام الحق، اسد شفیق، حارث سہیل، بابر اعظم ، عثمان صلاح الدین،سعد علی، شاداب خان ،فہیم اشرف، محمدعامر، حسن علی، راحت علی شامل ہیں، ٹیم مینجمنٹ میں ہیڈ کوچ مکی آرتھر. منیجر طلعت علی. بولنگ کوچ اظہرمحمود بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور‘ ٹریننگ کوچ گرانٹ لوڈن اور منیجمنٹ کے دیگر اراکین بھی شامل تھے۔

،محمد عباس انگلینڈ میں ہی دیگر کرکٹرز کو جوائن کرلینگے، یادر ہے کہ آئرش ٹیم اپنی تاریخ کا پہلا ٹیسٹ میچ 11سے 15مئی تک ڈبلن میں مہمان پاکستانی ٹیم کیخلاف کھیلے گی، انگلینڈ خلاف2ٹیسٹ پر مشتمل سیریز 24 مئی کو لارڈز میں پہلے میچ کیساتھ شروع ہوگی، طویل فارمیٹ کے دوسرے میچ کا آغاز یکم جون سے لیڈز میں ہوگا.قومی کرکٹ ٹیم کی دورہ انگلینڈ کیلئے روانگی سے قبل کھلاڑیوں کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں اینٹی کرپشن پر لیکچر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :