Live Updates

ن لیگ کے سیاسی تابوت میں کیل ٹھوکنے کے لیے دن رات حلقہ میں محنت کر رہی ہوں،ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان

تحریک انصاف کے پلیٹ فارم سے ن لیگ کی عوام دشمن پالیسی اور ملک دشمن اقدامات اور بیڈ گورننس کو ہر سطح پر اجاگر کیا‘ گفتگو

اتوار 22 اپریل 2018 23:21

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 اپریل2018ء) سابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے ن لیگ میں شمولیت کے حوالے سے خبریں بے بنیاد اور حقیقت کے برعکس قرار دے دیدیں‘ ن لیگ کے سیاسی تابوت میں کیل ٹھوکنے کے لیے دن رات حلقہ میں محنت کر رہی ہوں، تحریک انصاف کے پلیٹ فارم سے ن لیگ کی عوام دشمن پالیسی اور ملک دشمن اقدامات اور بیڈ گورننس کو ہر سطح پر اجاگر کیا۔

(جاری ہے)

اتوار کے روز گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ یہ ممکن نہیں کہ میں ن لیگ میں چلی جاوں اور اس کے ساتھ سیاسی رفاقت رکھوں۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے پاکستان کے تمام اداروں کو گھر کی لونڈی سمجھ رکھا ہے،ن لیگ ہمیشہ عدلیہ اور قومی و سلامتی اداروں کے خلاف سازش کرتی رہی ہے۔ فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ ن لیگ کے ساتھ میرا نظریہ اور سوچ نہیں ملتی اس پارٹی نے سیاست کو روزگار اور کاروبار سمجھا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کی کارکن ہوتے ہوئے کیسے ممکن ہے کہ میں مافیا کا حصہ بنوں، میرے سیاسی حریف اور ن لیگ میرے خلاف سازشیں کر رہی ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات