پوری قوم کی نظریں سانحہ ماڈل ٹائون کے انصاف پر ہیں،ڈاکٹر طاہر القادری
ڈیل کر کے بھاگنے والے ’’سرکسی جرات‘‘ کی دھاک کس پر بٹھانا چاہتے ہیں ،شفاف احتساب شروع ہونے پر اشرافیہ اور انکے حواریوں کو ہر طرف موت نظر آنے لگی ، ڈاکٹر توقیر شاہ کو سانحہ ماڈل ٹائون کے قتل عام پر بطور انعام سفیر بنا کر جنیوا بھیجا گیا کرسی کیلئے خونی بہانے والوں کے پاس کرسی رہی نہ عزت جلد لوٹی دولت سے بھی ہاتھ دھوئیں گے پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ کا سنٹرل کور کمیٹی کے ممبران سے ٹیلی فون پر خطاب
اتوار 22 اپریل 2018 23:21
(جاری ہے)
ذاتی مفاد کے حصول کیلئے قومی وسائل کی بندر بانٹ کا نام جمہوریت رکھا گیا عوامی خدمت کے ہر ادارے میں منظور نظر بٹھا کر اداروں کو خاندانی ملوں میں تبدیل کیا گیا اور خاندانی دولت کے دنیا کے ہر ملک میں پہاڑ کھڑے کئے گئے ،اشرافیہ اور اسکے حواری نشان عبرت بن چکے ۔
انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ آئین اور انصاف کے تقاضوں کے عین مطابق اپنا کردار ادا کر رہی ہے جنہوں نے اعلیٰ تعلیمی اداروں کو نہیں بخشا انہوں نے دیگر شعبہ جات کا کیا حال کیا ہو گا،اندازہ لگانا مشکل نہیں ہے۔اشرافیہ ،انسانیت اور آئندہ نسلوں کے خلاف گھنائونے اقدامات کی بد ترین مجرم ہے۔ہر شعبہ کے ساتھ سفاکیت کی انتہا کی گئی کسی مہذب جمہوری ملک میں اس طرز کی گورننس کے دسویں حصے کا بھی مظاہرہ کیا گیا ہوتا تو وہاں کے عوام ایسے حکمرانوں کو اٹھا کر سمندر میں پھینک دیتے۔ ۔ڈاکٹر طاہر القادری نے کہاکہ شریف برادران نے کرسی بچانے کیلئے سانحہ ماڈل ٹائون کا خونی کھیل کھیلا ،اللہ نے کرسی بھی چھین لی اور عزت بھی اور بہت جلد لوٹ مار کی دولت بھی انکے ہاتھ سے نکل جائے گی۔مزید قومی خبریں
-
لاہور پیرس ریلی ملکی ثقافت کو فروغ دینے اورپاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کا بہترین موقع ہے ، رانا مشہود احمد خان
-
لاہور میں 50 مقامات پر مفت انٹرنیٹ سروس کا آغاز
-
ملک کو نوجوان نسل سے بڑی توقعات وابستہ ہیں،طالبات وخواتین مستقل مزاجی سے کام کریں گی تو قدم قدم پر کامیابی ان کا مقدر ہو گی،گورنر پنجاب
-
الیکشن کمیشن، ضمنی انتخاب میں قومی اسمبلی کے اراکین کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری
-
لاہور پیرس ریلی ملکی ثقافت کو فروغ دینے اورپاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کا بہترین موقع ہے ، رانا مشہود احمد خان
-
وفاقی وزیرعطا تارڑ نے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
9 مئی کیس، بانی پی ٹی آئی کی عبوری ضمانت کی درخواست پر وکلاء کے دلائل طلب
-
ایک ضلع کا ڈپٹی کمشنر اگر کچھ کرنا چاہے تو انقلاب آ جائے‘لاہور ہائیکورٹ
-
ملک میں امن وا مان کی صورتحال زیر بحث لانے کیلئے وزیر داخلہ کو وہ اپنے چیمبر میں مدعو کر سکتے ہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
پیپلز پارٹی کے دور میں کبھی کوئی سیاسی قیدی نہیں رہا، ہم نے ہمیشہ دوستی اور ہم آہنگی کا ہاتھ بڑھایا ہے، سینیٹر شیری رحمن
-
جس وزارت کا بزنس ایوان میں لیا جائے گا اگر اس وزارت یا محکمے کا جوائنٹ سیکرٹری کی سطح کا آفیسر موجود نہ ہوا تو سیکرٹری کو طلب کیا جائے گا،سپیکر قومی اسمبلی
-
عدالت نے فواد چودھری کو گرفتار کرنے سے روک دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.