Live Updates

فاٹا کے خیبر پختونخوا کیساتھ انضمام تک جدوجہد جاری رہی گی،ایم این ا ے الحاج شاہ جی گل

اتوار 22 اپریل 2018 23:21

لنڈی کو تل) ائی این پی)ایم این ا ے الحاج شاہ جی گل فاٹا اصلاحات بل سینٹ اور قومی اسمبلی سے منظور کرنا بڑی کامیابی ہے،فاٹا کا خیبر پختونخوا کے ساتھ انضمام تک جدوجہد جاری رہی گی۔ وہ بروز اتوار کوکی خیل قبیلے کے ذیلی قبیلے منیا خیل کے حمایتی جلسہ عام سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان و افغانستان میں امن دونوں ملکوں کے مفاد میں ہے اس لیے دونوں ملکوں کے درمیان امن و امان قائم کرنے کے لیے مزاکرات جلد شروع ہوں گے جن کے لیے پاکستان نے کمیٹی بنائی ہے جس کا میں بھی ممبر ہوں جو جلد افغانستان کا دورہ کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ قبائلی علاقوں میں اصلاحات وقت کی ضرورت ہے جن کو پارلیمنٹ نے منظوری دی جس پر ہم تمام مکاتب فکر کے مشکور ہے۔انہوں نے کہا کہ جمرود بجلی گریڈ اسٹیشن کا افتتاح جلد کرکے بجلی کی ترسیل شروع ہوجائے گی، علاقے میں رابطہ سڑکیں و رابطہ پلوں کی تعمیر، سولر ٹیوب ویلز کے میگا پراجیکٹ مکمل کیے جس سے علاقے کی پسماندگی دور کرنے میں مدد ملے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ قبائیلی علاقوں میں موجودہ نظام کی وجہ سے قبائیلی عوام کو بنیادی حقوق نہیں ملے رہے اس لیے اس نظام کا خاتمہ وقت کی ضرورت تھی جن کا خاتمہ کردیا،فاٹا اصلاحات بل پارلیمنٹ سے منظوری کے بعد صدر پاکستان نے منظوری دے دی جس سے اب یہ بل باقاعدہ قانون بن گیا ہے جس سے قبائیلی عوام کو بنیادی انسانی حقوق مل جائے گے جبکہ قبائیلیوں کو اپیل وکیل اور دلیل کا حق حاصل ہوا۔

انہوں نے کہا کہ جو حقوق زرداری، نواز،عمران کے بچوں کو حاصل ہے وہ حقوق و قبائیلی بچوں کا بھی حق ہے، تیراہ راجگل کو این اے 44 میں شامل کرنے کے لیے عدالت میں رٹ دائر کردیا ہے جبکہ ریگی للمہ زمین کا مسئلہ کے حل میں پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی حکومت اور وزیر اعلی پرویز خٹک رکاوٹ ہے جنہوں نے سخت شرائط بنائے تھے ریگی للمہ زمین کوکی خیل قبیلے کا حق ہے اس حق پر کسی کو ڈاکہ ڈالنے کی اجازت نہیں دے گے۔

جلسہ عام سے حاجی احمد شاہ منیاخیل، حاجی رحیم منیاخیل، حاجی ملک جان منیاخیل،ملک نصیر احمد کوکی خیل، ملک سلیم،ملک اورنگزیب ملاگوری، ملک قابل شیر سکندرخیل،محمد اللہ، ملک عطاء اللہ محسود،ملک ندیم زخہ خیل،قاری سید عالم شینواری، الحاج کاروان کے ترجمان فضل اکبر آفریدی،محمد عرفان کوکی خیل، ملک حاجی عابد افریدی و دیگر نے بھی خطاب کیا .
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات