خریف سیزن میں پانی کی قلت ناقابل برداشت ہوگی، ایریگیشن انتظامیہ کو سنجیدگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا،عوامی ایکشن کمیٹی گنداخہ

اتوار 22 اپریل 2018 23:21

گنداخہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 اپریل2018ء) عوامی ایکشن کمیٹی گنداخہ کے کورکمیٹی کا اجلاس زیرصدارت عادل جمالی منعقد ہوا جس میں تمام ممبران عہدیداران گلاب خان جمالی عبدالکریم جمالی مولانہ نعمت اللہ جمالی،اسد جمالی غلام جان محمد انور حبیب اللہ محمد عالم و دیگر اراکین شریک تھے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ خریف سیزن میں پانی کی قلت ناقابل برداشت ہوگی ،محکمہ ایریگیشن تمام واٹر کورسز کے سائیز ڈیزائن کے مطابق کرنے کے لئے ابھی تک اقدامات نہیں کئے جو قابل افسوس ناک عمل ہے عوامی ایکشن کمیٹی گنداخہ اپنے حق کے پانی کے حصول کے لئے جہدوجہد جاری رکھے گی اور ہر فورم پر آواز اٹھائیں انہوں نے کہا کہ محکمہ ایریگیشن تحصیل گنداخہ کے ٹیل کے کاشتکاروں اور زمینداروں کے حصے کا پانی فراہم کرنے میں اپنا کردار ادا کرے ،غیر قانونی واٹر کورسز کے خلاف ایریگیشن انتظامیہ کو سنجیدگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا کیونکہ گزشتہ کئی سالوں سے قبو شاخ گنداخہ شاخ مٹھڑی شاخ اور دیگر ٹیل کی نہروں میں پانی کی قلت کی وجہ سے علاقہ خشک سالی کی طرف چلاگیا ہے انہوں نے کہا کہ نہری پانی کی قلت سے زرخیز زمینیں بنجر میں تبدیل ہوگئی ہیں انشااللہ ہم اپنے حق کے لئے روڈوں پر نکلیں گے اس سلسلے میں بہت جلد لانگ مارچ کا اعلان کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :