شمالی وزیرستان میں تاجروں کے مالی نقصان کے ازالے کے حوالے سے جرگہ، مالی نقصان کے تخمینہ کیلئے پولیٹیکل ایجنٹ کی سربراہی میں کمیٹی قائم کرنے کا فیصلہ،، نقصانات کا سروے مکمل ہونے کے بعد انتظامیہ فوری ازالہ کرے گی
ہمارے مسائل مقامی نوعیت کے ہیں ، حکومت ہی حل کر سکتی ہے ، ہمارے مسائل باہر سے نہیں آئے ، ہم علاقے میں امن بحالی کے مخالفین کے ہاتھوں میں نہیں کھیلیں گے ،ریاستی اداروں کے خلاف کسی بھی قسم کی مہم میں شریک نہیں ہوں گے، مسائل کے حل کیلئے ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کے مشکور ہیں تاجر نمائندگان کا انتظامیہ اور جرگے پر مکمل اعتماد کا اظہار ْجرگے کے اختتام پر قبائلی عمائدین نے پاک فوج زندہ باد اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے آرمی چیف کی ہدایت پر تاجر مسائل کے حل کیلئے جرگہ ہوا ،کوئی بھی مسئلہ ایسا نہیں ہے جو مذاکرات سے حل نہ ہوسکے ،قبائلیوں نے فورسز کے ساتھ مل کر قیام امن کیلئے بڑی قربانیاں دیں ،ڈی جی آئی ایس پی آر
اتوار 22 اپریل 2018 23:21
(جاری ہے)
جرگے میں مالی نقصان کے تخمینہ کیلئے پولیٹیکل ایجنٹ کی سربراہی میں کمیٹی قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
جرگے نے فیصلہ کیا کہ نقصانات کا سروے مکمل ہونے کے بعد انتظامیہ فوری ازالہ کرے گی۔ تاجر نمائندگان نے انتظامیہ اور جرگے پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔ تاجر رہنما نے کہا ہمارے مسائل مقامی نوعیت کے ہیں ، حکومت ہی حل کر سکتی ہے ، ہمارے مسائل باہر سے نہیں آئے۔صدر میرانشاہ مارکیٹ محمد صدیق نے کہا کہ ہمیں اپنے مسائل آپس میں مل بیٹھ کر حل کرنا ہوں گے ، سب سے پہلے پاکستان ہے تو ہم ہیں۔ تاجر رہنما نے کہا کہ ہم علاقے میں امن بحالی کے مخالفین کے ہاتھوں میں نہیں کھیلیں گے ،ریاستی اداروں کے خلاف کسی بھی قسم کی مہم میں شریک نہیں ہوں گے۔ تاجر رہنما اجمل بلوچ نے کہا کہ مسائل کے حل کیلئے ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کے مشکور ہیں۔ پولیٹیکل انتظامیہ نے کہا کہ نقصان کے ازالے تک کمیٹی ہفتہ وار اجلاس منعقد کرے گی۔ پولیٹیکل ایجنٹ نے کہا کہ میرانشاہ اور میر علی بازاروں کیلئے دو کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں ،دونوں کمیٹییاں مقررہ مدت میں دکانداروں کے نقصان کا تخمینہ لگائیں گی ، عمائدین اور مشران کے ساتھ مل کر علاقے کا امن بحال رکھیں گے۔جرگے کے اختتام پر قبائلی عمائدین نے پاک فوج زندہ باد اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے۔ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ہدایت پر تاجر مسائل کے حل کیلئے جرگہ ہوا ،کوئی بھی مسئلہ ایسا نہیں ہے جو مذاکرات سے حل نہ ہوسکے۔قبائلیوں نے فورسز کے ساتھ مل کر قیام امن کیلئے بڑی قربانیاں دیں۔مزید اہم خبریں
-
وائنسٹین کی سزاؤں کا خاتمہ زیادتی کا شکار خواتین کے لیے پریشان کن
-
ہماری جماعت کسی سے معافی نہیں مانگے گی
-
ہر اس مسئلے پر جوڈیشل کمیشن بننا چاہئے جہاں طاقت کے بل پر آئین قانون کی پامالی ہوئی
-
وولکر ترک کا روس سے صحافیوں پر جبروستم ختم کرنے کا مطالبہ
-
ہیٹ ویو سے پریشان شہریوں کیلئے ٹھنڈی ٹھنڈی خوشخبری
-
9 مئی کے ملزمان کو ایک سال بعد بھی کٹہرے میں کھڑا نہیں کیا گیاتو کس نے منع کیا؟
-
گوتیرش کا اسرائیل اور حماس سے جنگ بندی پر اتفاق کرنے کی اپیل
-
بعض طاقتیں بلوچستان اور ملک میں استحکام نہیں چاہتیں‘بلوچستان کے مستقبل کا لائحہ عمل طے کرنے کے لیے تمام سیاسی قوتوں سے بات چیت کریں گے.صدر آصف زرداری
-
لاہور میٹرو بس پر ڈیزل کے نرخوں میں اضافے کا بوجھ بڑھنے لگا
-
9 مئی کرنے اور کروانے والوں کو آئین کے مطابق سزا دینا ہوگی،ترجمان پاک فوج
-
پاکستان کو عالمی بینک سے 8 ارب ڈالرز ملنے کی توقع
-
نواز شریف چاہتے تھے کہ ن لیگ اپوزیشن میں آ کر بیٹھے ، حکومت پی ٹی آئی کو دیدی جائے،مولانا فضل الرحمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.