قصورپولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائی ،3 منشیات فروشوں سمیت8جرائم پیشہ ملزمان گرفتار

ْ ملزمان کے قبضہ سے بھاری مقدار میں منشیات اور ناجائز اسلحہ برآمد، مقدمات درج کر لئے گئے

اتوار 22 اپریل 2018 23:20

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 اپریل2018ء) پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں جاری،3بدنام زمانہ منشیات فروشوں سمیت8جرائم پیشہ ملزمان گرفتار ، ملزمان کے قبضہ سے بھاری مقدار میں منشیات اور ناجائز اسلحہ برآمد،مقدمات درج۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایس پی انویسٹی گیشن قصور عبدالقدوس بیگ کی ہدایات پر تھانہ مصطفی آباد پولیس کے ایس ایچ او ذوالفقاراحمد نے کاروائی کرتے ہوئے قصبہ مصطفی آباد سے ملزم نفیس عرف ساہبو کو گرفتار کر کے ایک کلو گرام سے زائد چرس برآمد کرکے مقدمہ درج کیا اسی طرح تھانہ الہٰ آباد پولیس نے بھگیانہ کے قریب کاروائی کرتے ہوئے ملزم لیاقت عرف لیاقوکو گرفتار کرکے ایک کلوگرام سے زائد چرس برآمد کی ،تھانہ چھانگا مانگا پولیس نے کاروائی کرتے ملزم مدثر خالد سے 540گرام چرس برآمد کی تھانہ صدر پتوکی پولیس نے ملزم مجاہد عباس کو گرفتاری کر کے شراب کی بوتلیں برآمد کیں ،جبکہ مختلف تھانوں کی کاروائیوں کے دوران دو ملزمان کے قبضہ سے دو پسٹل برآمد کیے جبکہ دو قمار بازوںکو گرفتار کر کے دائو پر لگی ہزاروں روپے کی رقم برآمد کی ۔

پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :