خیبر پختونخوا حکومت بجٹ میں اعلان کردہ تعلیمی اداروں کے سربراہان کے الائونسزمیں اضافہ کرے ،صوبائی تنظیم اساتذ کا مطالبہ

اتوار 22 اپریل 2018 23:20

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 اپریل2018ء) خیبر پختونخوا کی حکومت 2015ء کے بجٹ میں اعلان کردہ تعلیمی اداروں کے سربراہان کیلئے چار الائونس میں اضافے کا نوٹیفیکیشن جاری کرے ،ایم فل الائونس کوبڑھا کر 10 ہزار روپیہ ماہوار کر دیا جائے اور اس کا اطلاق ایم ایس ڈگری کے حامل ملازمین پر بھی کیا جائے گا،محکمہ صحت اور عدلیہ کی طرح معماران قوم کیلئے 10ہزار روپیہ ماہوار تدریسی الائونس کا اجراء کیا جائے ،پسماندہ اضلاع کے ہارڈ ایریا الائونس میں مقامی ملازمین کو بھی شامل کردیا جائے یہ مطالبہ تنظیم اساتذہ پاکستان صو بہ خیبر پختونخوا کے صو بائی ذمہ داران خیر اللہ حواری ،شمشاد خان جھگڑا ،عبید اللہ ،مصباح السلام عا بد ،میاں ضیاء الرحمن ،سید محمد شاہ باچا اور سکندر خان یوسفزئی نے مشترکہ جاری کردہ پریس ریلیز میں کیا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے مذید کہا ہے کہ تمام ایڈھاک ریلیف کو بنیادی تنخواہ میں شامل کرکے تنخواہوں اور پنشن میں 100%اضافہ کیا جائے کیا جائے ۔ہائوس رینٹ ہر جگہ 50%دیا جائے ۔TA DAمیں 100%اضافہ کیا جائے تمام الائونسسزجاری تنخواہ پر دئیے جائیں۔

متعلقہ عنوان :