بھارتی صدر نے بچوں سے زیادتی کے جرم میں سزائے موت کی توثیق کردی
پارلیمنٹ سے منظوری کے بعد اس قانون کے تحت 12 سال سے کم عمر بچوں کے ساتھ زیادتی کرنے والے ملزمان کو کم سے کم سزا 20 سال یا تاحیات قید اور زیادہ سے زیادہ سزائے موت دی جا سکے گی
اتوار 22 اپریل 2018 23:20
(جاری ہے)
پارلیمنٹ سے منظوری کے بعد اس قانون کے تحت 12 سال سے کم عمر بچوں کے ساتھ زیادتی کرنے والے ملزمان کو کم سے کم سزا 20 سال یا تاحیات قید اور زیادہ سے زیادہ سزائے موت دی جا سکے گی۔
اس سے قبل اس جرم کی سزا محض 7 سے 10 سال قید تھی۔ کشمیر اور ممبئی میں بچیوں کے ساتھ ہونے والی زیادتی کے واقعات کے بعد شدید عوامی دباو کا سامنا کرنے والی مودی سرکار معصوم بچوں کو درندگی کا نشانہ بنانے والے ملزمان کے لیے سزائے موت کے قانون کی منظوری دینے پر مجبور ہوئی۔واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں کم سن مسلمان بچی آصفہ بانو کے ساتھ مندر کے تہہ خانے میں چار دن اجتماعی زیادتی کے واقعے پر احتجاجی مہم نے زور پکڑ لیا ہے۔ افسوسناک واقعات میں حکمراں جماعت کے اراکین کے ملوث ہونے سے مودی کابینہ شدید دباو کا شکار تھی۔ بھارت میں ہر 15 منٹ میں ایک بچے کو زیادتی کا نشانہ بنایا جاتا ہے اور گزشتہ برس ایسے واقعات میں 85 فیصد اضافہ ہوا تھا جب کہ رواں سال بھی ان واقعات میں تیزی دیکھنے میں آئی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
شدید تنقید کے بعد ملالہ یوسفزئی کا فلسطین کے حق میں بیان سامنے آگیا
-
افغانستان میں طالبان ریاست کو تسلیم کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، امریکا
-
غزہ میں اجتماعی قبروں کی دریافت پر اقوام متحدہ کا آزاد تحقیقات کا مطالبہ
-
کیڑوں مکوڑوں والی کافی پینے سے خاتون کی جان پر بن آئی
-
برطانیہ میں ایک فلیٹ اپنے انوکھے ڈیزائن کی وجہ سے وائرل
-
میٹا کی ایپ تھریڈز کے صارفین کی تعداد 15 کروڑ سے زائد ہوگئی
-
پرتشدد واقعے کی ویڈیو ہٹانے پرآسٹریلیا اورایکس میں شدید تنائو
-
بنگلہ دیش میں ہیٹ ویو نے تباہی مچا دی،سکولز اور مدارس بند
-
متحدہ عرب امارات، حکومت کا شدید بارش اور سیلاب سے متاثرہ گھروں کی مرمت کے لیے 544 ملین ڈالردینےکا اعلان
-
بنگلہ دیش ، شدید گرمی کے باعث ہزاروں سکول بند ، تین کروڑ تیس لاکھ بچوں کی تعلیم متاثر
-
نیتن یاہو اور ان کے ساتھیوں کو شرم آنی چاہیے، اسرائیلی قیدی کی ویڈیو جاری
-
یو اے ای میں ریکارڈ بارشیں، گھروں کی مرمت کیلئے ساڑھے 54 کروڑ ڈالر کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.